اسلام آباد: درخواست گازار کی عدم موجودگی کے باعث الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔
الیکشن کمیشن نے آج فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ مدعی کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔
فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا جس پر وکیل دفاع نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا۔
تاہم درخواست گزار کی عدم پیروی کے باعث الیکشن کمیشن نےفریال تالپور کےخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کی جانب سے صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔