نواب شاہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر انیلا عطاء الرحمن کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے وائس چانسلر کی جانب سے ملازمین پر مقدمات درج کرانے کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں احتجاج کیا جائے گا اگر ملازمین کے خلاف مقدمات واپس نہیں لے گئے تو سندھ بھر کے یونیورسٹی ملازمین کراچی پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے اور وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔