نوریک جو کوچ کی عمدہ کارکردگی،سربیانے پہلا اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

180

سڈنی (جسارت نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس ا سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کی شاندار کارکردگی کی بدولت سربیا نے پہلا اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس ا سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی ٹیم ا سپین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سربیا کی ٹیم نے فائنل میں ا سپین کو 2-1 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے اے ٹی پی کپ کے فائنل میچ میں سربیا نے سپین کو 2-1 سے مات دی۔ سربیا کے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز میں ہسپانوی ٹینس ا سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو ٹائی بریک پر شکست دی، انکی فتح کا سکور 6-2 اور 7-6(7-4) تھا، تاہم دوسرے مینز سنگلز مقابلے میں ا سپین کے روبرٹو باٹیسٹا نے سربین کھلاڑی ڈوسن لاجوکووچ کو ا سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے شکست دیکر مقابلہ برابر کر دیا جبکہ مینز ڈبلز مقابلے میں نوویک جوکووچ اور وکٹر ٹروئیکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پابلو کیرینو ابسٹا اور فیلسیانو لوپیز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے نہ صرف میچ بلکہ اے ٹی پی ٹینس کپ کا پہلا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ نے کہا کہ وہ پہلا اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ مجھے یہ تجربہ پوری زندگی یاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور اس کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح میرے کیریئر کے بہترین لمحات میں سے ایک ہے۔ جوکووچ نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اس کامیابی کا فائدہ انکو سال کے پہلے گرینڈ سلام میں ضرور ہوگا۔