آکلینڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز، بنوئٹ پائیر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

162

آکلینڈ (جسارت نیوز) فرانس کے نامور ٹنس اسٹار بنوئٹ پائیر اور برازیلین ٹینس اسٹار تھیاگو مونٹیرو آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔پیر کو نیوزی لینڈ میں مرد کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں فرانس کے بنوئٹ پائیر نے اٹلی کے جینک سینر کو 6-4، 2-6 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔