کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ہونے والی سندھ بلوچستان گڈول باکسنگ سیریز2020ء کا افتتاح لیاری سے منتخب صوبائی اسمبلی سندھ کے رکن سید عبدالرشید نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اور سندھ باکسنگ کے صدر اصغر بلوچ‘سندھ باکسنگ کے سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ‘ سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی غلام حسین بابو‘ اولمپیئن ملنگ بلوچ کراچی سائوتھ باکسنگ کے صدر رسول بخش اور بلوچستان باکسنگ ایسو سی ایشن کے محمد اسحاق‘ زاہد علی‘ اختر بلوچ اور گل حسن بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی ایم پی اے سید عبدالرشید نے خطاب میں کہا کہ مجھے بلوچستان اور سندھ کے با صلاحیت باکسرز پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی اور بہترین ڈسپلن سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سبز ہلال پرچم کو بلند کیا ہے اورمجھے امید ہے کہ آج کے یہ ینگ باکسرز ماضی کے لیجنڈری باکسرز کی کارکردگی کو ضرور دہرائیں گے‘ قبل ازیں پہلے روز کے مقابلوں میں بلوچستان کے باکسرز چھائے رہے اور انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے تماشائیوں کے دل جیت لئے‘ پہلے روز کے مقابلوں میں26 کے جی میں عابد نے بلوچستان کے عبداللہ کو‘34 کے جی میں بلوچستان کے اکبر نے سندھ کے فیروز رانا کو‘36 کے جی میں بلوچستان کے عبید اللہ نے سندھ کے جمال‘44 کے جی میں سندھ کے شعیب نے سندھ کے نعمان کو‘بلوچستان کے کے طیب اللہ نے سندھ کے سرفراز کو‘ سندھ کے فرحاد نے سندھ ہی کے عمران کو‘سندھ کے مدثر نے سندھ کے سردک کو‘46 کے جی میں بلوچستان کے حکمت اللہ نے سندھ کے گلزار کو‘ بلوچستان کے صدیق اللہ نے سندھ کے امان قمبرانی کو‘ بلوچستان کے عبداللہ پٹھان نے سندھ کے نور اللہ کو‘بلوچستان کے تباتک نے سندھ کے نذر محمد کو‘ بلوچستان کے صدیق اللہ نے سندھ کے امان قمبرانی کو‘ بلوچستان کے عبداللہ پٹھان نے سندھ کے نور اللہ‘ بلوچستان کے تبادک نے سندھ کے نذر محمد کو‘سندھ کے محمد کاشف نے سندھ کے محمد زاہد کو‘48 کے جی میں سندھ کے عبداللہ نے بلوچستان کے حبیب اللہ کو‘بلوچستان کے تباتک نے سندھ کے سمیر کو‘بلوچستان کے محمد نعمان نے سندھ کے سکندر کو‘50 کے جی میں بلوچستان کے عبدالوہاب نے سندھ کے محمد حامد کو‘52 کے جی میں سندھ کے محمد طاہر نے بلوچستان کے نذر اللہ کو‘ بلوچستان کے امین اللہ نے سندھ کے علی حمزہ کو‘57 کے جی میں بلوچستان کے جاوید احمد نے سندھ کے اویس کو جبکہ سندھ کے عمران نے سندھ ہی کے محمد احمد کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائیں حاصل کی۔