جماعت اسلامی عظیم بلوچ نہیں عظیم سالار سے محروم ہوگئی، سراج الحق

133

شہداد پور( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عظیم بلوچ ہوشیار آدمی تھے آخرت کے لیے کام کیا دنیا کی فکر نہیں کی ، جماعت اسلامی عظیم بلوچ سے نہیں عظیم سالار سے محروم ہوگئی،عظیم بلوچ کو 25 سال
سے جانتا ہوں، سندھ اوربلوچستان کے چپے چپے میں دعوت دین کا کام کیا، اپنی دنیاکے لیے کچھ نہیں کیا ،ان کی رحلت ملت اسلامیہ کا نقصان ہے، تینوں شہید دوست پچھلے سال کعبہ بھی ایک ساتھ گئے تھے ان شا اللہ جنت بھی ایک ساتھ جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے شہداد پور پریس کلب کے باہر سابق نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد عظیم بلوچ شہید کی نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سراج الحق نے کہا کہ ہم عظیم مجاہد سے محروم ہوگئے وہ ہمارا مستقبل تھا، ان کے جانے سے جماعت اسلامی عظیم بلوچ سے نہیں عظیم سالار سے محروم ہوگئی،انہوں نے شہداد پور اور جماعت اسلامی کے لیے عظیم بلوچ کی رحلت کو عظیم سانحہ قرار دیا۔