آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر مملکت کی ملاقات

120

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمن فارن آفس کے وزیر مملکت نیلز اینن نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام ، سیکورٹی و باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جرمن فارن آفسکے وزیر مملکت نیلز نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن وامان کے قیام ، علاقائی سیکورٹی امور ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن وزیرمملکت نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور کردار کی تعریف کی۔