سکھر (آن لائن) سکھر کی احتساب عدالت نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلر پروین شاہ اور ان کے صاحبزادے عدیل شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ثبوت وشواہد پیش نہ ہونے پر ان کو الزامات سے بری کردیا۔ نیب کی جانب سے ان پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی خورد برد کرنے کا الزام عاید کر رکھا تھا جبکہ ان کے خلاف 2 برس سے تحقیقات کی جارہی تھیں مگر شواہد نہ مل سکنے کے باعث آج احتساب عدالت نے ان کو الزامات سے بری کردیا ہے۔