غیر قانونی بھرتی کیس ‘ راجا پرویز اشرف نے درخواست بریت دائر کردی

130

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گیپکو غیر قانونی بھرتیوںکے کیس میں درخواست بریت دائر کردی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم اپنے وکیل افتخار شاہد کے ہمراہ پیش ہوئے اور بریت کی درخواست دائر کی۔