کوئٹہ؛ گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

379

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث انتقال کر گئے ۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر واقع ایک گھر سے میاں بیوی اور ان کے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، اہل خانہ گیس ہیٹر چلا کر سوگئے تھے ، گیس بھرنے سے گھر کے مکینوں کا دم گھٹ گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے رشتہ داروں کو مطلع کیا، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق اہل علاقہ کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں  اور ابتدائی شواہد کا جائزہ بھی لیا ہے۔