سیسی سکھر سرکل میں غیر قانونی کام روکا جائے

113

پاکستان مزدور اتحاد ٹریڈ یونین فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عبدالستار نیازی نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر محنت سندھ سعید غنی اور کمشنر سیسی سے مطالبہ کیا کہ سیکورڈ ملازمین اور آجر کے کنٹریبوشن سے جمع شدہ رقم کے بے دریغ استعمال کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھر سرکل میں قانونی طور پر 10 چوکیداروں کی پوسٹ ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر 50 سے زیادہ چوکیداروں کی تعیناتی (ٹرانسفر) کردیا گیا ہے جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے۔ سکھر سرکل کے CMO نے غیر قانونی طور پر لیو انکیشمنٹ کا لیٹر کمشنر ہیڈ آفس کو روانہ کیا۔ ہیڈ آفس والوں نے بغیر کسی تحقیقات کے ان چوکیداروں کی لیو انکیشمنٹ کی رقم کی منظوری دیتے ہوئے احکامات جاری کردیے ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی عمل ہے۔ مذکورہ قدم آجر اور امیر کے کنٹری بیوشن پر کھلا ڈاکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی آرڈر کو فوری منسوخ کیا جائے اور متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔