کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نےپی ٹی آئی کاحکومت بنانےمیں ساتھ دیاتھا، حکومت کاہرمشکل مرحلے میں ساتھ دینےکاوعدہ پوراکیا لیکن ہمارےایک نقطےپربھی پیش رفت نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ میراوزارت میں بیٹھنابہت سارےسوالات کوجنم دیتاہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جمہوری عمل میں تعاون جاری رکھیں گےلیکن میں وزارت میں نہیں بیٹھوں گا۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ایک معاہدہ بنی گالہ اوردوسرابہادرآبادمیں ہوا، جہانگیر ترین آئےتھےاورانہی کی موجودگی میں معاہدوں پردستخط ہوئے جبکہ جودونام ہمیں وزارتوں کیلئےدیئےتھےان میں فروغ نسیم کانام شامل نہیں تھا۔
رہنماء ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم نےوزارت قانون وانصاف نہیں مانگی تھی تاہم گزشتہ دنوں کہیں اورسےبھی وزراتوں کی پیشکش کی جاچکی ہے۔
سندھ کےشہری علاقوں سے50سال سےزیادتیاں کی جارہی ہیں جبکہ ایم کیوایم اس وقت نئےمرحلےسےگزر رہی ہے۔