نوابشاہ، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں گورنر، وزیر اعلیٰ ،ارکان اسمبلی کی عدم شرکت

225

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں گورنر، وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت جبکہ ضلع سے منتخب 2 ارکان اسمبلی نے بھی شرکت نہیں کی، جلسہ ہڑبونگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ اس موقع پر ایم پی اے ماروی فصیح شاہ نے چوتھے جلسہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی جانب سے تقریب میں شریک ہوکر بے حد خوشی ہوئی ہے، ہائر ایجوکیشن نے سندھ کی یونیورسٹیوں کا بجٹ کم کردیا ہے، حکومت سندھ یونیورسٹیوں کو فنڈ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے فارغ التحصیل ڈاکٹر ایمانداری سے کام کریں گے اور انسانیت کی خدمت کریں گے کیونکہ انسانیت کی خدمت عیں عبادت ہے۔