خورشید شاہ کا نیب ریفرنس میں ضمانت کیلیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست سکھر منتقل

179

کراچی(نمائندہ جسارت)نیب ریفرنس میں ضمانت کیلیے پی پی پی رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست سماعت کیلیے سرکٹ بینچ سکھر منتقل کردی۔ ہفتے کو درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب کورٹ نے کرپشن میں ضمانت منظور کرلی تھی تاہم نیب حکام کی جانب سے اس فیصلے کو سرکٹ بینچ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر سرکٹ
بینچ ہائیکورٹ نے ضمانت کے حکم کو معطل کردیا تھا جبکہ ان پر نیب ریفرنس میں جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں لہٰذا استدعا ہے کہ سرکٹ بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منظور کی جائے۔