کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کی اعزازی سیکرٹری کنیز فاطمہ اور ممبران نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 10ماہ سے کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسکیم 41سرجارنی ٹائون پر قبضے کو ختم کرانے کے لیے عدالتی احکامات جاری کیے اور 8اور 9جنوری 2020ء کو عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ ، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی فیاض عام سولنگی، اسسٹنٹ کمشنر ویسٹ، سینئر ممبر ریونیو بورڈ، ڈائریکٹریکٹر انکروجمنٹ ، ایس ایچ او سرجانی ٹائون اور مرزا عالم بیگ نے کے ایم سی یونائیٹڈ ورکز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسکیم 41سرجانی ٹائون میں 50ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جس پر ہم ان کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں ، ساتھ ہی ہم پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔