کوئٹہ مسجد میں دھماکا قادیانی سازش ہے، تحفظ ناموس خاتم الانبیا

405

ٹنڈو آدم (پ ر) کوئٹہ مسجدمیں دھماکا قادیانی سازش ہے، شیعہ سنی فسادات سمیت ملکی تخریب کاری میں قادیانی لابی ملوث ہے، پاک فوج انکوائری کرے، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان و شبان ختم نبوت سندھ کے مرکزی رہنمائوں علامہ احمد میاں حمادی، مفتی محمد طاہر مکی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، حافظ میر اسامہ سموں، حافظ محمد ایمان سموں نے کوئٹہ میں مسجدکے میں دھماکے اور نقصان پر گہرے دکھ و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں سو فیصد قادیانی لابی ملوث ہے، ہمارے ملک کی بیورو کریسی میں موجود قادیانی لابی کبھی ہمارے ملک کو مستحکم نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ کی مرضی کیخلاف بنا ہے، ایک دن اکھنڈ بھارت بنے گا۔ اس لیے مسلمان آنکھیں کھولیں، قادیانی پاکستان کو اکھنڈ بھارت بنانا چاہتے ہیں۔ تمام تر ملکی حالات خراب کرنے میں قادیانی لابی ملوث ہے۔ مفتی طاہر مکی نے کہا ہے کہ شیعہ سنی فسادات ہوں یا پاکستان میں تخریب کاری اس میں قادیانی لابی ملوث ہے۔ علما اور رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ واقعے کی پاک فوج انکوائری کرے۔ دریں اثنا جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت، جامع مسجد انوار ختم نبوت، مسجد خاتم النبیین میں شہدا کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔