کراچی: معروف اینکر پرسن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی ہی حکومت سے ناراض ہوگئے۔
عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پانچ ایسی ٹوئٹس کی ہیں جن میں وہ وفاقی حکومت کو مستعفی ہونے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
عامر لیاقت کی ٹوئٹس:
لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں اور کررہے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا, حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں زرا بھی دیر نہیں کروں گا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 11, 2020
لاپرواہی, غیرذمے داری اور بے اعتنائی کی حد ہے, جب آپ اپنے اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے؟ ایک حد تک صبر ہوتا ہے وزرا صاحبان! زمین پر انسان بن کر رہیے, انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیے!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 11, 2020
اٹھارہ مہینے سے کوارٹرز کی لیز کا معاملہ اٹکا ہوا ہے
ترقیاتی کام شروع نہیں ہوسکے
حلقے کے لوگوں کے چھوٹے چھوئے مسائل حل ہوسکتے ہیں اگر بعض وزرا سنجیدہ ہوجائیں
پی سی ون بنے رکھے یوئے ہیں لیکن وفاقی حکومت فنڈز جاری نہیں کررہی
ایسے حالات 2002 کی اسمبلی میں نہیں تھے— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 11, 2020
پھر واضح کردوں
مجھے وزارت کی تمنا ہے نا خواہش, دی بھی جائے گی تو شکریے کے ساتھ واپس کردوں گا لیکن حلقے کے عوام ناگفتہ بہ صورت حال سے دوچار ہیں, میں اچھا نہیں لگتا تو کسی اور جو لاکر ان کو لیز دلوادیں, سڑکیں بنوادیں, آر او پلانٹس لگوادیں لیکن مسائل حل کردیں— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 11, 2020
کسی ایم این اے کو فنڈز زاتی طور پر کبھی ملتے تھے اور نا ہی ملنے چاہییں مگر ترقیاتی کام تو شروع ہوں.. ہم سے اسکیمز مانگی گتیں دے دیں عملدرامد قومی اسمبلی کے رکن کا کام نہیں, اتحادیوں کے حلقوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے لیکن پی ٹی آئی کا ایم این اے حلقے کے عوام کو کیا جواب دے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 11, 2020