نوشہرہ (صباح نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی لائے ہیں، اسی ماہ 11 مسافر ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹر کو دے رہے ہیں، دنیا مال گاڑی سے کمائی کرتی ہے، پاکستان کی واحد ریلوے ہے جو مسافر ٹرین سے بھی کمائی کر رہی ہے، ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال 10 ارب روپے کا اضافہ ہوا، ہم نے تمام ٹرینوں پر ٹریکر لگا دیے ہیں، ریلوے کے ایک گارڈ کے بیٹے نے 350 ٹرینوں پر ٹریکر لگائے۔ نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےشیخ رشید نے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا نام اضاخیل پیر پائی رکھنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ریلوے کے تمام سسٹم کو کمپیوٹرائز کرنے جارہے ہیں، ملک میں ترقی کیلیے ایم ایل ون منصوبہ انتہائی اہم ہے اس منصوبے سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سیدھے انسان ہیں ان میں سیاسی چالاکیاں نہیں ہیں، ساری دنیا کو یقین ہے کہ عمران خان ایک دیانت دار شخص ہے، میں خود بھی احتساب آرڈیننس کا مخالف ہوں، دعویٰ کرتے ہیں کہ اب پرویز خٹک کو ریڈی میڈ اپوزیشن ملے گی، فضل الرحمان جس دسمبر کی بات کر رہے تھے وہ گزر گیا۔
ٹرین نجکاری