اے این پی لسبیلہ کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

127

کراچی (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے صدرمنان افغان اور پریس سیکرٹری عبیدالرحمن مشوانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ میں ہونیوالے المناک حادثے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بم دھماکے میں شہید ہونیوالے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سیکورٹی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا
جائے تاکہ آئندہ کیلئے کوئی اس طرح کا سانحہ نہ رونما ہوسکے۔