چیف جسٹس مزارقائدمیںداخلہ فیس کاازخودنوٹس لیں، اسلم فاروقی

112

کراچی(پ ر) بانیان پاکستان کی نمائندہ تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی ، جنرل سیکرٹری محمد شعیب قریشی، ماسٹرسلم، اشفاق چشتی نظامی و دیگررہنماؤں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد سے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے لئے جانے والوں سے انٹری فیس وصول کرنے کے خلاف از خود نوٹس کارروائی کی اپیل کی ہے۔