جولائی 2019 سے دسمبر 2019 تک 39311 ملین روپے ٹیکس وصول کیا،وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ

560

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) محکمہ ایکسائز سندھ نے جولائی 2019 سے دسمبر 2019 تک 39311 ملین روپے ٹیکس وصول کیا۔ وزیر ایکسائز مکیش کمار چاو¿لہ کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے۔

موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 3128.379 ملین روپے، انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 31362.099 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 360.107 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔کاٹن فیس کی مد 138.985 ملین روپے، جائیداد ٹیکس کی مد 1524.216 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 39.281 ملین روپے وصول کئے گئے۔

افسران ٹیکسز کی وصولی کی رفتار تیز کریں۔ دوسری جانب وزیر ایکسائز مکیش کمار چاو¿لہ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ایکسائز روہڑی سرکل نے کارروائی کے دوران ایک ملزم حضور بخش کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 40 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ،چرس وین نمبر ٹی کے ایک 484 سے برآمد کی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغا ز کر دیا گیا ۔کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاو¿لہ ٹیم کو شاباشی دی ،