ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر کی اسکاوٹ آڈیٹوریم میں ریوارڈ کی تقریب میںشرکت

1324

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے اسکاوٹ آڈیٹوریم نزد آرٹلری میدان میں ریوارڈ کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ،

جس میں تمام ٹریفک اضلاع کے ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز سیکشن آفیسرز اور ریکارڈکیپرز موجود تھے۔ماہ دسمبر 2019کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانو کو تعریفی اسناد سی سی ٹو اور کیش انعام دیا گیا۔

دوران تقریب ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے انعام حاصل کرنے والے افسران و جوانو کو مبارک باد دی اور کہا کہ میں امید کرتاہوں آہندہ بھی اسی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔تو شاباشی بھی ملے گی ،

اس کے علاوہ تمام افسران و جوانو کو ہدایت دی کہ آپ تمام بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناہیں۔ تاکہ آہندہ ماہ آپ بھی انعام حاصل کرنے والو میں شامل ہوں۔