سڈنی: آسٹریلیا کےسابق لیگ اسپنر شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5سو ڈالرز میں نیلام ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کرنے والے شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کو بش فائر فنڈ کیلئے نیلام کیا گیا۔
شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہوئی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم براہ راست بش فائر فنڈ میں دی جائے گی۔
#ShaneWarne: Australia legend's Baggy Green cap raises A$1m for bushfire charity at auction.#AUSvNZ #Cricket #TestCap
P.C: @cricketcomau pic.twitter.com/DeX8XjZoVZ
— Cric Mindz (@CricMindz) January 10, 2020
سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے’ یہ نیلامی میری توقعات سے کہیں بڑھ کرہے’۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی آتشزدگی کے باعث اب تک 27 افراد اور 1ارب کے قریب جانور اور چرند پرندہلاک ہوچکےہیں۔
اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں2000 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کررہے ہیں۔