معاشی تنگدستی،سماجی مسائل،قبائلی تکرار، رواں سال 1074مرد وخواتین قتل

1060

کراچی (اسٹاف رپوٹر)معاشی تنگدستی،سماجی مسائل،قبائلی تکرار کے نتیجے میں ایک سال دوران خونی واقعات کے میں 1074مرد وخواتین قتل کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں سال 2019 کے دوران غیرت کے نام پر قتل کے 131واقعات رپورٹ ہوئے، گھریلو تشدد میں 25خواتین نشانہ بنیں،محکمہ انسانی حقوق سندھ کی ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی ہے

، رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران سندھ میں 150خواتین ،482مردوں کو قبائلی اور ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیاگیا، محکمہ انسانی حقوق سندھ کی رپورٹ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں 13بچے بھی جاں بحق ہوئے،جنسی زیادتی کے سندھ بھر میں 146واقعات رپورٹ ہوئے،

رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں 75خواتین، 61لڑکوں، 10کمسن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا، سال 2019کے دوران سندھ بھر میں 74 خواتین، 30 مرد، 5بچے لاپتہ اور اغواءکر لئے گئے، کاروکاری کے سب سے زیادہ واقعات جیکب آباد اور کشمور کے اضلاع میں رپورٹ ہوئے، شکارپور،گھوٹکی اور کشمور سندھ کے خونی ترین اضلاع میں شامل ہیں،

رپورٹ کے مطابق سال 2019کے دوران شکارپورمیں 20، گھوٹکی میں 16، کشمور میں 14خواتین کو قتل کیاگیا،خیرپورمیں سال 2019کے دوران 45مردوں کو مختلف واقعات میں قتل کیاگیا، محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات گھوٹکی میں 11 اور سانگھڑ میں 8رپورٹ ہوئے۔