سڈنی (جسارت نیوز) آسٹریلوی ٹینس ٹیم اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ برطانوی ٹیم کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ جمعرات کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے برطانوی ٹیم کو 2-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔