کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کے لیے کراچی میں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن فورم کا انعقاد۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی اوپن فورم میں شرکت۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقعہ پر پاک بحریہ میں فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور جاری منصوبوں کے حوالے سے حاضرین کو بریفنگ دی گئی۔ امیر البحر نے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے سیر حاصل جوابات دیے۔
اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ حربی مہارتوں کے ساتھ ساتھ کردار سازی کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ اوپن فورم پاک بحریہ میں مستقل بنیادوں پر منعقد ہونے والی سرگرمی ہے جس میں چیف پیٹی آفیسرز , سیلرز اور سویلینز مختلف امور پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔