بلاول ہاؤس کے اطراف میں جائیدادوں کی خریداری کی تحقیقات شروع

543

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے اطراف میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں کی خریداری کی تحقیقات کے لیے 7 افراد کے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق طلب کیے گئے افراد کا تعلق زرداری گروپ آف کمپنیز سے بتایا جاتا ہے، خریدی گئی جائیدادوں کی مالیت 52 ارب روپے سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب کی ایک ٹیم بلاول ہاؤس کے اطراف 42 ایسے بنگلوں کی کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کر چکی ہے جن کے بارے میں ان کی شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ غیر قانونی ذرائع سے حاصل سرمائے سے خریدی گئیں اور بعض ان کے مالکان کی منظوری کے بغیر زبردستی خریدی گئیں ہیں۔