ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عاید نہ کی جاسکی

181

اسلام آباد (آن لائن ) بینک اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ملزمان پر گزشتہ روز بھی فرد جرم عاید نہ کی جا سکی، نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ کیس کی سماعت احتساب جج کورٹ روم نمبر 2 کے جج محمد اعظم خان نے کی۔ جج اعظم خان کی نیب کو آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت ملزم عبدالغنی مجید کو آج احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ ملزم مناہل مجید کی مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل تفتیشی افسر نے مناہل مجید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مناہل مجید کے خلاف کارروائی مکمل کر لی، شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے جج اعظم خان کا اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم ریفرنس میں اعجاز احمد خان، عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور اطہر درانی سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں عدالت نے ریفرنس پر سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔