نوابشاہ (سٹی رپورٹر) موٹر وے پولیس سکرنڈ اور اٹلس ہنڈا کمپنی کی طرف سے مشترکہ روڈ سیفٹی پروگرام۔ انڈس ہال نواب شاہ میں موٹر وے پولیس سکرنڈ اور اٹلس ہنڈا کمپنی کی طرف سے مشترکہ روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خاص سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی، کلیم اللہ شیخ، ریجنل منیجر اٹلس ہنڈا کمپنی اور اعزازی مہمان قیوم قریشی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ موٹر وے پولیس کے افسران انسپکٹر عظیم خان زرداری اور سب انسپکٹر نوید احمد لاکھو نے شرکا کو ملٹی میڈیا پر روڈ سیفٹی کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ آخر میں شرکا میں 50 سے زائد فری سیفٹی ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔