کمشنر قلات حافظ طاہر کا ٹیچنگ اسپتال خضدار کا دورہ

286

خضدار( این این آئی )کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر کا ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کے ہمراہ ٹیچنگ اسپتال خضدار کا دورہ (ہیپاٹائٹس) کے مریضوں کے لیئے آپریشن تھیٹر کا افتتاح مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا مریضوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے صفائی کی ناقص نظام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ادویات اور دیگر درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کے ہمراہ ٹیچنگ اسپتال خضدار میں قائم نئی آپریشن تھیٹر برائے (ہیپاٹائٹس) کے مریضوں کے لیئے کا افتتاح کیا انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا مریضوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی معلوم کیے اس موقع پر ضلعی منتظم صحت ڈاکٹر سومار خان میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیر احمد،ڈاکٹر سرجن بشیر احمد موسیانی نے انہیں ٹیچنگ اسپتال کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا قبل ازیں کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کے دوران اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو علاج معالجے کی بروقت سہولت فراہم کرنا ہم سب کی ذمے داری ہے یہاں سے تنخواہ لینے والا ہر شخص اپنی ذمے داری کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کا پابند ہے کسی بھی شعبے میں بہتر سے بہتر کی گنجائش موجود ہوتا ہے لیکن جہاں زندگی اور موت کا مسئلہ ہو وہاں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں بلاشبہ مسائل اپنی جگہ لیکن اگر کام کرنے کی جستجو اور نیت صاف ہو و وہاں بہت سارے مسائل خود بہ خود حل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی کی ناقص صورت حال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ عوام الناس کو صاف ستھرا ماحول فرہم کرنے میں قطعا مخلص نہیں انہوں نے کہا کہ جو بھی ملازم اپنی ڈیوٹی کرنے سے قاصر ہے اس کے خلاف فوری نوٹس لیکر محکمہ صحت کے اعلی حکام کو آگاہ کیا جائے کمشنر قلات ڈویژن نے شعبہ لیبارٹری کا دورہ کے موقع پر کہا کہ یہ شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے یہاں سے امراض کی تشخیص ممکن ہوتا ہے کسی بھی مرض کی تشخیص کے بعد ہی علاج و معالجے کا عمل شروع ہوتا ہے انہوں نے ایمرجنسی وارڈ،شعبہ ڈینٹل،خواتین اور مرد مریضوں کے وارڈز کا بھی معائنہ کیا ضلعی منتظم صحت ڈاکٹر سومار خان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیر احمد نے کمشنر قلات کو ادویات کی کمی،آبنوشی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی لیکن عوم الناس کو علاج ومعالجے کی سہولت فراہم کرنے میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ۔