ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عاید نہ کی جا سکی

150

اسلام آباد (آن لائن) جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ملزمان پر گزشتہ روز بھی فرد جرم عاید نہ کی جا سکی‘ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا‘ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سماعت کی۔ ملزم عبدالغنی مجید کو گزشتہ روزاحتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا‘ تفتیشی افسر نے مناہل مجید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مناہل مجید کے خلاف کارروائی مکمل کر لی، شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ جج اعظم خان نے اگلی سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ریفرنس میں اعجاز احمد خان، عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور اطہر درانی سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں ۔عدالت نے ریفرنس پر سماعت27 جنوری تک ملتوی کر دی۔