مسافر طیارہ گر کر تباہ، 176 مسافر ہلاک

477

تہران: انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریوکرین کا بوئنگ 737 مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 176 مسافر ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریوکرین کا بوئنگ 737 مسافرطیارہ ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد گرگیا۔  طیارے میں سوار167 مسافروں سمیت  09 عملے کے ارکان بھی سوار تھے۔

بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔

Emergency crews at the scene of the crash in Iran on Wednesday.

حادثہ تکینکی خرابی کے باعث ہوا۔ طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پرگرکرتباہ ہوگیا۔

دوسری جانب یوکرائن نے ایران کو مسافروں کی لسٹ فراہم کردی ہے جس میں ان کے نام درج تھے۔

Red Crescent Society of the Islamic Republic of Iran

Red Crescent Society of the Islamic Republic of Iran