چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز کا انعقاد 10 سے جنوری ہوگا

664

پاک بحریہ پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کا انعقاد10 سے 13 جنوری تک پاکستان کی سمندری حدود میں ہوگا۔

ترجمان پاک بحریہ اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کے حوالے سے میڈیا بریف کا انعقادکیا گیا جس میں پاک بحریہ کےکموڈور راجہ رب نوازاور چینی بحریہ کے سینئر کیپٹن ژو ہان وین نے مشق کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کموڈورراجہ رب نواز نے کہا کہ مشق سی گارڈینز کا آغاز 2014 میں کیا گیا اور حالیہ مشق اس سلسلے کی چھٹی مشق ہے،مشق سی گارڈینز 2020 ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہے،ہاربر فیز کے دوران مختلف سماجی آپریشنل سرگرمیاں،سیمینارز اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جائیں گےجبکہ مشق کا سی فیز 10 سے 13 جنوری تک پاکستان کی سمندری حدود میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشق کے سی فیز میں پاک بحریہ کے اثاثوں کے علاوہ چینی بحریہ کے جنگی بحری جہاز  اور فلیٹ ٹینکر حصہ لیں گے،

 کموڈور راجہ رب نوازمشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحری افواج باہمی تجربات اور آپریشنل تصورات سے مستفید ہوں گی،پاکستان اپنے جغرافیائی مقام کے لحاظ سے انتہائی جیو اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔