کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا کہ ‘ہماری خواہش ہےکہ تمام سرکاری کالجز کی رینکنگ اچھی ہو’۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نےخاتون پاکستان کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا شعبہ بہت وسیع ہےاس لیے بہتری میں کئی سال لگ سکتے ہیں، بنیادی طور پرہمیں چاہیےکہ لوگوں کےمسائل حل کریں۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ میں یہاں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب میں بلدیات کا وزیر نہیں رہا، ٹیچر پڑھائیں انہیں پروموشن ضرور ملے گی، حقوق سے زیادہ اہم آپ سب کی ذمہ داری ہے، دنیا کا کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک بہتر تعلیم نہ ہو۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی ملک کی بنیاد ہے، تعلیم اداروں میں بچے خواب لے کر آتے ہیں ، تعلیمی اداروں میں معیار اچھا ہوجائے تو عوام ذہنی سکون میں رہیں گے۔میں صوبے بھر میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور ان تعلیمی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، صوبے کے چھوٹے علاقوں میں بھی شاندار نتائج قابل تعریف ہے 100کے قریب کالجز میں کامیابی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ہے۔
سندھ حکومت کی تعلیمی پالیسیز واضح ہیں جبکہ تعلیمی معیار بہتر ہورہا ہے ،ممکن نہیں اتنی بڑی تعداد میں کالجز میں ایک ساتھ معیار تعلیم بین الاقوامی سطح کا ہوجائے لیکن ہم کوشش کررہےہیں ۔ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرنا ہوگا،اپنی ذمہ داری ادا کئے بغیر حقوق مانگنا مناسب نہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر اساتذہ اچھی تعلیم فراہم نہ کریں تو ہماری محنت ضائع ہوتی ہے، سرکاری اداروں میں بہتر تعلیمی معیار ملے تو والدین کا معاشی بوجھ بھی کم ہوگا، اگر معیار تعلیم بلند ہو تو حکومت کے پاس اساتذہ اور تعلیم سے منسلک لوگوں کو سہولت نا دینے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔ اگر اساتذہ اپنی ذمہ داری ادا کریں تو احتجاج اور حقوق مانگنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔
سعید غنی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پچھلے 12برسوں میں جتنے نئے تعلیمی ادارے قائم کئے کسی صوبے میں نہیں ہوئے۔صوبےکے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہوپاتی۔
سیکرٹری کالج ایجوکیشن رفیق احمد کا خاتون پاکستان کالج میں اکیڈ مک پلان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصاب گیارویں اور بارویں جماعت کا مسودہ تیار کیا ہے جس سے تعلیمی پلان کے مطابق نصاب مکمل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ طلبہ کے سیکھنےکے عمل کی مانیٹرننگ بھی کی جائے گی ۔
سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا کہ نئے نصاب سے متعلق پہلی مرتبہ مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جو کہ آئندہ سال نیا نصاب کالجوں میں متعارف کرایا جائے گا۔
رفیق احمد نے مزید کہا کہ 13000ہزار طلبہ کی اعانت کیلئے کالجوں نے اب تک 4 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ اساتذہ کی تقرری اور ترقی کی منظوری دی ہے جبکہ اینڈویمنٹ فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے سندھ بھرکے سرکاری کالجوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ وطالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔
https://www.facebook.com/SaeedGhaniPPP/videos/3023235217688942/?t=260