پاکستان رینجرز ( سندھ ) نے 21ملزمان کو گرفتار کر لیا

627

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے21ملزمان کو گرفتار کرلیا ،

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق احمد کو گرفتارکیا جو علاقے میں بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
سپر مارکیٹ،لیاقت آباد،ماڑی پور، کھوکھراپار،کورنگی اورسعیدآباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 11ملزما ن محمد بابر، محمد کامران، جنید زادہ عرف جونی،نویدعرف لولی پاپ، محمد فاروق،نعمان علی خان، اظہارالدین،شعیب عرف بھولا، ارشد علی، فراز علی اور نصیر احمد عرف ڈان کو گرفتارکیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

بغدادی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہدکو گرفتار کیا جو سہولت کاری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔کلاکوٹ،شیر شاہ،ماڑی پور،میمن گوٹھ،کورنگی، کلری، ڈیفنس اور بغدادی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان فرید،ساجد علی عرف فنٹا،عبدالوحید،بلال،کاشف مسیح عرف کاشی، زکریا،ندیم اور نبیل کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔