کراچی:جرائم کےخلاف پولیس کی سندھ بھرکےمختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کےدوران 1869 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 1084مفروراور250 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں، جن سے اسلحہ،منشیات سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
پولیس کی ایک ہفتہ پرمشتمل کارکردگی رپورٹ کےمطابق:
حیدرآبادسےسب سے زیادہ 666 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 327 مفرور اور 85 اشتہاری ملزمان شامل ہیں ۔
کراچی سے 456 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 251 مفرور اور 29 اشتہاری ملزمان شامل ہیں ۔
سکھر سے 327 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 195 مفرور جبکہ 69 اشتہاری ملزمان شامل ہیں ۔
شہیدبینظیرآبادسے 285 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 248 مفرور اور 25 اشتہاری ملزمان شامل ہیں ۔
لاڑکانہ اور میرپور خاص سے 135 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 63 مفرور اور 42 اشتہاری ملزمان شامل ہیں ۔