ڈمپر کی پولیس موبائل کوٹکر، اہلکار زخمی

1006

کراچی: سپرہائی وے کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی پولیس موبائل کو ٹکر سے پولیس اہلکارعبدلرزاق زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پرقائم براق پمپ کےقریب پولیس موبائل حادثے کاشکار ہوئی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں بیٹھا اہلکار عبدلرزاق زخمی ہوگیا۔

پولیس موبائل  میں اہلکار کے ساتھیوں اور شہریو ں نے زخمی پولیس اہلکار کو نجی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہےکہ زخمی اہلکار سمن آباد تھانے میں تعینات تھا ۔