اے وی ایل سی جمشید ٹاون کی کاروائی 3کار ،موٹرسائیکل لفٹر گرفتار

562

کراچی ( اسٹاف روپور ٹر ) اے وی ایل سی جمشید پولیس نے کا رروائی کے دواران3 کار اور موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا،

تفصیلات کے مطابق اے ویل ایل سی جمشید ٹاون نے خفیہ اطلاع پر ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں چھاپہ مار کر ملزم جہانزیب عرف جانو /ایل الہی بخش کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے مسروقہ کار برآمد کرلی ، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کاریںچوری کر کے ان کے پارٹس فروخت کیا کر تا تھا ،

جبکہ اے وی ایل سی جمشید ٹاون پولیس نے ایک دوسری کاروائی کے دوران سرجانی ٹاون میں خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوان 2ملزمان کاشف عرف بکری ولد یامین اور راحیل ولد خنیف کو گرفتار کرلیا ۔

ملزمان کے قبضے سے 2چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں ، ملزمان نے متعد د موٹر سائیکل چوری کا انکشاف کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزما ن عادی مجرم ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔