کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے آل کراچی شہید زاھد حسین بلوچ جونیئر اینڈ یوتھ باکسنگ ٹورنامنٹ زیر انتظام علی محمد باکسنگ اسٹیڈیم میں 2 روزہ ٹورنا منٹ کے مقابلو ں کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ میں یوتھ اور جونیئر سے 105 باکسروں نے حصہ لیا 12 کیٹگریز میںہونے والے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے داد سمیٹی جبکہ بیسٹ باکسر کا تاج جونیئر کلاس کے جنید عرف ٹائیگر نے اپنے نام کیا ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی لیاری اسپورٹس کی معروف سماجی شخصیت ناصر کریم بلوچ تھے جبکہ ان ساتھ سندھ گورنمنٹ پریس اسپورٹس کیمٹی کے چیئر مین ندیم علی اورکھیلوں سے وابسطہ کھیلوںکی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئر مین آرگنا ئز کیمٹی دوست محمد بھٹو نے جناب ناصر کریم کویادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ نیشنل کوچ عبدالستار بلوچ نے ندیم علی کو ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی ہومن رائٹس یوتھ آرگنائزریشن کے چیئر مین مرزا سلیم نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آر گنائزریشن کیمٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے باکسنگ کو پرموٹ کرنے کے لئے اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا اور بہت جلد ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تر جیہی بنیاد پر ٹیکنکل ایجوکیشن کے سینٹر کے قیام کا وعدہ کیا اختتامی تقریب کے مہمانان میں مجید بروہی، صابر بلوچ، انور شاہ ،غلام حسین پٹنی،ماسٹر زرینی، اقرار خان ،برکت علی بھی موجود تھے مقابلوں میں ریفری ججز کے فرائض جمیل بلوچ،عبدالغفور ، محمد فیصل ،محمد اختر اور نیاز بلوچ نے انجام دیاجبکہ میڈیا کوارڈینیٹر آفتاب حسین بلوچ اور محمد وسیم نے انجام دیئے۔