پیرس (جسارت نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ دوسرے اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں اور آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی پہلے اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ اور یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ، جاپان کی سابق عالمی نمبر ایک نائومی اوساکا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ کے مطاق پہلی 8 پوزیشنز کو برقرار رکھا گیا ہے جس کے مطابق ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال پہلے، سربین اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ دوسرے اور سوئس ا سٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسڑیا کے ڈومینک تھیم چوتھے، روس کے ڈینیل مڈویڈوف 5ویں، یونان کے ا سٹیفانوس چھٹے، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو 7ویں، اٹلی کے میٹو بریٹینی8ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ فرانس کے گیل مونفلس ایک درجہ ترقی کے بعد10 وین سے9ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ا سپین کے روبرٹو باٹیسٹا آگٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد 9ویںسے10ویںنمبر پر چلے گئے ۔ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ 4 درجے تنزلی کے بعد 125 ویں سے 129 ویں نمبر پر چلے گئے ۔ مرے 2006ء سے ٹاپ رینکڈ برطانوی کھلاڑی تھے۔ ادھر ویمنز سنگلز میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی پہلے، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے نمبر پر ہے، رومانیہ کی سیمونا ہالپ ایک درجہ ترقی کر کے کے چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں، جاپان کی نائومی اوساکا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں، یوکرائن کی الینا سویٹولینا ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے سے 5ویں نمبر پر پہنچ گئی، کینیڈا کی بیانکا اینڈرسکیو ایک درجہ تنزلی کے بعد 5ویں سے چھٹے نمبر پر چلی گئی، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا، سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک، ہالینڈ کی کیکی برٹنز اور امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز بالترتیب 7ویں،8ویں،9ویں اور10ویںنمبر پر برقرار ہیں۔ اسی طرح امریکا کی سابق عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کی مسلسل تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ 3 درجے تنزلی کے بعد 56 ویں نمبر پر چلی گئیں ہیں۔