آرڈیننس کے بعد نیب کتنی کرپشن پر کارروائی کر سکتاہے؟،سندھ ہائی کورٹ

140

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کیس سے متعلق نیب پراسیکیوٹرسے تفصیلات طلب کرلیں،عدالت میں 120ملین روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کیس میں
گرفتار ملزم عرفان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔اس موقع پر عدالت نے سوال اٹھایا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد یہ کیس کیسے سنا جائے؟ تشریح کی جائے، نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کے ترمیمی آرڈیننس کے بعد سیلز ٹیکس ریفنڈ کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے بعد نیب کتنی کرپشن پر ملزمان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے ؟ نیب کے وکیل نے بتایا کہ 50 کروڑ روپے کی حتمی ڈیڈ لائن محض میڈیا کی خبر ہے ۔جبکہ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیس 2011ء کا ہے دیگر ملزمان پلی بارگین کرکے رہا ہوچکے ہیں، نیب کے پرانے کیسز پر نیب آردیننس میں ترمیم کا اطلاق نہیں ہوتا۔
نیب آرڈیننس