کمسن بچی محض پندرہ سکینڈ میں جیب سے موبائل نکال کر رفوچکر

719

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے،جہاں کمسن بچی محض پندرہ سکینڈ میں جیب سے موبائل نکال کر رفوچکر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوری کی یہ واردات کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں کی گئی، جہاں کمسن بچی نے انتہائی مہارت سے شہری کی جیب سے موبائل نکالااور فرار ہوگئی۔

واقعے کی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی شہری کے پاس آکر کھڑی ہوتی ہے اور پھر موقع ملتے ہی اس کی جیب سے موبائل فون نکال کے قریب ہی کھڑے موٹرسائیکل سوار ملزم کے ساتھ بیٹھ کے فرار ہو جاتی ہے۔پولیس کا موقف ہے کہ بچی ایک منظم چور گروپ کے ساتھ کام کر رہی ہے، جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روزنامہ جسارت کے کارکن سید مدثر شاہ کاقیمتی موبائل بھی اسی طرح ایک بچی نے جیب سے نکال لیا تھا جس کی رپورٹ محمود آباد ،تھانے میںدرج کرادی تھی ، تاہم اب تک موبائل فون ٹریس نہ ہوسکا