محکمہ کسٹم نے ایک کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ متفرق اشیاءضبط کر لی

527

کراچی( رپورٹ/ محمد علی فاروق )محکمہ کسٹمزانٹیلی جنس شعبہ اینٹی اسمگل آرگنائزیشن نے کارروائی کر کے ایک کروڑ91لاکھ مالیت کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کی سربراہی میں افسران واہلکاروںپرمشتمل ٹیم نے پاک انٹرنیشنل گڈزٹرانسپورٹ کے گودام پر چھاپہ مار کر جانچ پڑ تال کی تو انکشاف ہو اکہ گودام میں ایک کروڑ91لاکھ مالیت کی متفرق اشیاءبرآمدہوئیں ،

برآمدہونے والی اشیاءمیں 54لاکھ مالیت کے مختلف برانڈکے سگریٹ کے30ہزارپیکٹ،39لاکھ مالیت کے6600پیکٹ مختلف کا شیشہ فیلور،3لاکھ مالیت کا انڈین تارفلٹر، 45لاکھ مالیت 3720کلوگرام غیرملکی کپڑااور50لاکھ مالیت کی 2530کلوگرام چھالیہ ضبط کرلیں۔