وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے نامعلوم لڑکی سے نکاح کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے نکاح نہیں کیا۔
حریم شاہ کے شیخ رشید کے نکاح اور تعلقات کے دعوؤں پر وفاقی وزیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نکاح کیا ہے نہ متعہ ،مجھے تو متعہ کا مطلب تک معلوم نہیں ، یہ متعہ ہوتا کیا ہے ؟جو کر رہے ہیں کرتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔
شیخ رشید نے حریم شاہ سے فون پر گفتگو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فون پر بات چیت کی ہے لیکن کچھ غلط تو نہیں کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ شیخ رشید نے لڑکی سے نکاح کر رکھا ہے اور لڑکی کہہ رہی ہے کہ وہ میری دوست ہے۔