گھریلو ملازمہ پر تشدد ، بازیاب کر کے ملزم گرفتار

454

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ، پولیس نے توحید کمرشل میں گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملازمہ کوبازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ میاں زیشان نامی شخص نے شریفاں نامی خاتون کو ملازمت پررکھا تھا،عمر رسیدہ خاتون 8 ماہ سے گھر میں کام کر رہی تھی ،اہلخانہ نے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کا مقدمہ درج کرایا ،

پولیس کامزید کہنا ہے کہ خاتون کو3 دن قبل بازیاب کرایا گیا تھا ، اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بازیاب ہونے والی خاتون شریفاں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 8 ماہ سے قید رکھا ہوا تھا اور تشدد بھی کیا جاتا تھا ،خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مالک نے چھری سے کٹ لگائے اورگرم پانی جسم پر پھینکا ،کام کاج کے بعد قید کردیا جاتا تھا، مجھے کسی سے رابطہ کی اجازت نہیں تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔