لاڑکانہ، شہر اور گردونواح میں موسم سرما  کی پہلی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا

240

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ بارش کے باعث شہر کے اہم کاروباری مراکز ریشم گلی، شاہی بازار، بندر روڈ، پاکستانی چوک اور دیگر مقامات پر برساتی پانی جمع ہوگیا، جس کی نکاسی کے لیے میونسپل انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔ برسات کے بعد سیپکو کی جانب سے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی جس کے باعث عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑگئیں جبکہ شہریوں نے گرم اشیا کے استعمال میں اضافہ کرتے ہوئے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئند چند روز میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔