بنگلادیش، کرپشن کے الزام میں سابق چیف جسٹس کی گرفتاری کا حکم

162

ڈھا کا (آن لائن) بنگلا دیش کی عدالت نے ملک سے فرار سابق چیف جسٹس کی گرفتاری کے احکامات دے دیے۔ بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا پر بدعنوانی کےالزامات عاید ہیں جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کے احکامات دیے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تقریباً 5 ملین ڈالر کی رقم چوری کرنے کے الزام پر عدالت نے سابق چیف جسٹس اور دیگر 10 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور یہ تمام افراد مفرور ہیں۔بنگلا دیش کی عدالت عظمیٰ نے 2017ء میں سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کی سربراہی میں حکومت مخالف ایک تاریخی فیصلہ دیا تھا جس کے بعدسریندر کمار ملک سے یہ کہہ کر فرار ہو گئے کہ ان پر استعفے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔
چیف جسٹس گرفتاری