ڈھا کا (آن لائن) بنگلا دیش کی عدالت نے ملک سے فرار سابق چیف جسٹس کی گرفتاری کے احکامات دے دیے۔ بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا پر بدعنوانی کے الزامات عاید ہیں جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کے احکامات دیے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تقریباً 5 ملین ڈالر کی رقم چوری کرنے کے الزام پر عدالت نے سابق چیف جسٹس اور دیگر 10 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور یہ تمام افراد مفرور ہیں۔بنگلا دیش کی عدالت عظمیٰ نے 2017ء میں سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کی
سربراہی میں حکومت مخالف ایک تاریخی فیصلہ دیا تھا جس کے بعدسریندر کمار ملک سے یہ کہہ کر فرار ہو گئے کہ ان پر استعفے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔