سکھر(اے پی پی) انجمن تاجران چوڑی گلی صرافہ بازار سکھر کے انتخابات میں صدر محمد سجاد عامر، نائب صدربابا عبدالرب اور جنرل سیکرٹری محمد فہیم کو منتخب کیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق باقی عہدیداران کا اعلان ممبران کی مشاورت اور متفقہ رائے کے ساتھ کیا جائے گا۔ نو منتخب صدر نے کہا ہے کہ میں تمام ممبران کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے مجھے صدر منتخب کر کے مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ میں دکانداروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائوں گا ۔اور امید کرتا ہوںکہ ممبران بھی آپس میں اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے عہدیداران سے مکمل تعاون کریں گے۔