سوا کروڑ کا سونا چوری کرنے والے 2کارندے گرفتار

570

کراچی(اسٹاف رپوٹر)سونے کے زیورات سے بھری تجوری چرانے والے گروہ کے دو کارندوں کو سعود آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے سوا کروڑ مالیت کا سونا برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعود آباد کی لیاقت سنار مارکیٹ میں کروڑوں روپے کی نقب زنی کی واردات میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے دو کارندوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضے سے سوا کروڑ مالیت کا سونا بھی برآمد کرلیا گیا ۔گرفتار ملزمان میں لیاقت علی عرف استاد اور آصف عرف تنویر شامل ہیں،جب کہ واردات 4ملزمان نے مل کر کی تھی، جبکہ ملزمان کے دو ساتھی امجد عرف شاہد اور شہزاد تاحال مفرور ہیں جن کی تلاش میں چھاپہ مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ سال2019کے دسمبر میں نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی تھی جس میں ڈکیت سونے سے بھری تجوری منی ٹرک میں رکھ کر لے گئے تھے اور چلتے ٹرک میں ملزمان تجوری توڑتے رہے۔ملزمان نے تجوری خالی کرنے کے بعد سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے میں پھینکی۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف نما 30بور ہتھیاربھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان اس سے قبل کریم آباد، لیاقت آباد ،نیوکراچی، واٹرپمپ، گول مارکیٹ،ڈرگ روڈاور اورنگی ٹاو¿ن میں بھی سنار کی کئی دکانیں لوٹ چکے ہیں۔ ملزمان کراچی کے علاوہ میرپورخاص، حیدرآباد، لطیف آباد میں بھی سونے کی دکانیں لوٹ چکے ہیں۔